منگل، 24-مارچ،2026
منگل 1447/10/05هـ (24-03-2026م)

واٹس ایپ کے 12 ایسے بہترین خفیہ فیچرز جو سب کو استعمال کرنے چاہئیں

24 مارچ, 2026 14:37

دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں وقت کے ساتھ کئی نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں، مگر بہت سے صارفین ان میں سے کئی مفید آپشنز سے واقف نہیں ہوتے۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین اب ایسے آسان ٹرکس سامنے لا رہے ہیں جو روزمرہ استعمال میں کافی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

واٹس ایپ میں اب صارفین اپنے پسندیدہ کانٹیکٹس کے لیے الگ نوٹیفکیشن ٹون سیٹ کر سکتے ہیں۔ اس سے اہم افراد کے میسجز فوراً پہچاننا آسان ہو جاتا ہے۔ اسی طرح ایک ہی موبائل فون میں دو واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرنے کی سہولت بھی موجود ہے، جس سے ذاتی اور دفتری رابطوں کو الگ رکھنا آسان ہو گیا ہے۔

ایک اور کارآمد فیچر وائس میسجز کو ٹیکسٹ میں تبدیل کرنا ہے۔ اگر آپ شور والے ماحول میں آڈیو نہیں سن سکتے تو اس فیچر کے ذریعے اسے پڑھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ صارفین اپنی پروفائل پکچر مخصوص افراد سے چھپا سکتے ہیں، جس سے پرائیویسی مزید بہتر ہو جاتی ہے۔

واٹس ایپ میں ڈیلیٹ کیے گئے میسج کو واپس لانے کا آپشن بھی دیا گیا ہے، مگر یہ چند سیکنڈ کے لیے ہی دستیاب ہوتا ہے۔ اسی طرح ڈس اپیئرنگ میسجز کا فیچر چیٹس کو خودکار طور پر مخصوص وقت کے بعد حذف کر دیتا ہے، جو حساس معلومات کے لیے مفید ہے۔

سیکیورٹی کے حوالے سے بھی کئی اہم آپشنز موجود ہیں۔ صارفین نامعلوم نمبروں سے آنے والے اسپام میسجز کو بلاک کر سکتے ہیں۔ ایپ لاک کے ذریعے چیٹس کو فنگر پرنٹ یا فیس آئی ڈی سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پاس کیز کا فیچر لاگ ان کو مزید محفوظ بناتا ہے۔

واٹس ایپ گروپس میں غیر ضروری ایڈ ہونے سے بچنے کے لیے بھی سیٹنگز موجود ہیں۔ اسی طرح مخصوص چیٹس کو لاک کیا جا سکتا ہے اور اسٹیٹس کو منتخب افراد سے چھپایا جا سکتا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔