کیا آپ کا بھی اسمارٹ فون اکثر ہینگ ہو جاتا ہے؟ تو اس کی وجوہات اور ٹھیک کرنے کے طریقے جانیں

Does your smartphone often hang too? Learn the reasons and ways to fix it
اگر آپ کا فون وقت کے ساتھ بتدریج سست ہو رہا ہے تو اس کی وجہ بعض ایپس بھی ہو سکتی ہیں۔ یہ ایپس فون کی ریم اور سی پی یو کو زیادہ استعمال کرتی ہیں تاکہ ہموار کام کر سکیں۔ لیکن وقت کے ساتھ یہ فون کی کارکردگی متاثر کر دیتی ہیں، خاص طور پر وہ ڈیوائسز جن کی ریم 8 جی بی سے کم ہو اور زیادہ پاور کھینچنے والی ایپس استعمال ہوں۔
ٹک ٹاک ایک ایسی ایپ ہے جو ویڈیوز کو بہترین طریقے سے چلانے کے لیے زیادہ ڈیٹا اور پروسیسنگ پاور استعمال کرتی ہے۔ چاہے آپ اسے کبھی کبھار استعمال کریں، یہ ایپ ریم اور اسٹوریج پر دباؤ ڈالتی ہے اور کیشے کو بھر دیتی ہے۔ اس کا حل ٹک ٹاک لائٹ انسٹال کرنا ہے، جو کم اسٹوریج اور پرانے ہارڈوئیر میں بھی بہتر کارکردگی دیتی ہے۔
اسی طرح گوگل فوٹوز بھی فون سست کرنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ یہ ایپ بیک گراؤنڈ میں فوٹوز اور ویڈیوز کو کلاؤڈ پر اپ لوڈ کرتی ہے، جس سے سی پی یو اور نیٹ ورک ریسورسز پر دباؤ بڑھتا ہے۔ اگر لوکل اسٹوریج استعمال کرنا چاہتے ہیں تو گوگل گیلری بہتر آپشن ہے۔
گوگل میپس بھی فون کی پرفارمنس متاثر کرتی ہے۔ یہ ایپ مسلسل لوکیشن ڈیٹا جمع کرتی رہتی ہے اور جی پی ایس ہارڈویئر کو استعمال کرتی ہے۔ اس کے علاوہ وائی فائی یا موبائل ڈیٹا کے ذریعے ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنا بھی فون سست کرنے کا سبب بنتا ہے۔
سوشل میڈیا ایپس جیسے انسٹاگرام اور فیس بک بھی فون سست کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ ایپس نوٹیفکیشن بھیجتی ہیں، میڈیا پری لوڈ کرتی ہیں اور بیک گراؤنڈ میں ڈیٹا ریفریش کرتی ہیں۔ خصوصاً ویڈیوز اور تصاویر کے لیے کیشے کا زیادہ استعمال فون کی رفتار کم کر دیتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فون کی رفتار برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ صارف غیر ضروری ایپس کو محدود کریں، کیشے صاف کریں اور لائٹ ورژنز استعمال کریں۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










