گوگل صارفین کیلئے خوشخبری؛ نئے فیچر سے بڑی مشکل آسان

Good News for Google Users; New Feature Solves a Major Problem
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے صارفین کے لیے ایک اہم اور کارآمد فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ جس کے تحت اب صارفین بغیر نیا اکاؤنٹ بنائے اپنا جی میل ایڈریس تبدیل کر سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر گوگل اکاؤنٹ کی سیٹنگز میں دستیاب ہوگا۔ صارفین کو ’پرسنل انفارمیشن‘ کے سیکشن میں جا کر ’ای میل‘ اور پھر ’گوگل اکاؤنٹ ای میل‘ کا آپشن منتخب کرنا ہوگا۔ وہاں ’چینج گوگل اکاؤنٹ ای میل‘ پر کلک کر کے وہ اپنا نیا ای میل ایڈریس سیٹ کر سکیں گے۔
اس نئی سہولت کے تحت صارفین سال میں صرف ایک بار اپنا جی میل ایڈریس تبدیل کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ یہ بھی شرط رکھی گئی ہے کہ نیا ای میل ایڈریس بنانے کے بعد اسے ایک سال تک حذف نہیں کیا جا سکے گا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کے بعد صارفین کا پرانا ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ رہے گا۔ پرانا ای میل ایڈریس اکاؤنٹ کے ساتھ منسلک رہے گا اور متبادل ایڈریس کے طور پر کام کرے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ صارفین نئے اور پرانے دونوں ای میل ایڈریس کے ذریعے مختلف گوگل سروسز میں لاگ ان بھی کر سکیں گے۔
یہ فیچر فی الحال محدود صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر امریکا اور چند دیگر ممالک میں اس کا آغاز کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے مرحلہ وار دنیا بھر میں متعارف کروایا جائے گا۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












