جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

پی ٹی اے کا موبائل سم بلاک کرنے کا عندیہ؛ کون سے لوگ متاثر ہوں گے؟

09 اپریل, 2026 10:02

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل صارفین کے لیے ایک اہم ہدایت جاری کردی ہے۔

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق ایسے سم کارڈز جنہیں غیر فعال یا ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹر کیا گیا ہے، انہیں بند کیا جا سکتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ٹیلی کام نظام کو زیادہ محفوظ اور شفاف بنانا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وہ سمیں جو کسی وفات پا جانے والے شخص کے نام پر رجسٹر ہیں، انہیں بھی کسی بھی وقت بلاک کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ سمیں جو ایکسپائر شناختی کارڈ پر چل رہی ہیں، ان کے بند ہونے کے بعد دوبارہ بحال ہونے کا امکان نہیں ہوگا۔ اس لیے صارفین کو فوری طور پر اپنی معلومات درست کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ بروقت تجدید کروائیں اور اپنے نام پر رجسٹر تمام سموں کی تصدیق کریں۔ اس حوالے سے نادرا سے بھی تعاون کی درخواست کی گئی ہے تاکہ شناختی کارڈ کے مسائل جلد حل کیے جا سکیں۔

پی ٹی اے کے مطابق اگر صارفین نے ان ہدایات پر عمل نہ کیا تو ان کی موبائل سروس متاثر ہو سکتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ شہری اپنی سموں کی تفصیلات چیک کریں اور غیر ضروری یا غیر تصدیق شدہ سموں کو فوری طور پر بند کروائیں۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔