منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

سارو گنگولی پولیس انسپکٹر بھی بن گئے، مگر کیسے؟

06 مارچ, 2025 17:00

سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کی پولیس انسپکٹر کے لباس میں تصاویر نے صارفین کو چونکا کر رکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ کے میدان سے ریٹائرمنٹ کے بعد سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی اب نیٹ فلکس کی ایک نئی ویب سیریز میں پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔

2008 میں بین الاقوامی کرکٹ سے اور 2012 میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر بنے لیکن انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: سراج کیساتھ ڈیٹنگ؛ بھارتی اداکارہ افواہوں پر بول اٹھیں

سارو گنگولی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ پولیس کی وردی میں ملبوس نظر آ رہے ہیں۔ یہ تصویر ان کی اداکاری کے ڈیبیو کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ وہ نیٹ فلکس کی نئی ویب سیریز خاکی: دی بنگال چیپٹر میں پولیس انسپیکٹر کا کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں: کوہلی، انوشکا کے بعد سراج اور ماہرہ کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

سیریز کے فلمساز نیرج پانڈے نے سارو گنگولی کی شمولیت پر کوئی واضح تصدیق تو نہیں کی، لیکن انہوں نے ایک اشارہ ضرور دیا ہے۔

مزید پڑھیں: علی رحمان کی فٹنس ٹرینر و مبینہ گرل فرینڈ نے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیرج نے کہا کہ جہاں تک سارو گنگولی کا تعلق ہے، انتظار کرتے رہو۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔