ایران، امریکہ کشیدگی، وزارت خارجہ نے پاکستانیوں کے لیئے ایڈوائزری جاری کردی

اسلام آباد : عراق میں جانے اور موجود پاکستانیوں کے لیئے وزارت خارجہ نے ایڈوائزری جاری کردی۔
وزارت خارجہ نے پاکستانی شہریوں کے عراق جانے کے لئے ایڈوائزری جاری کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خطے کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر پاکستانی عراق جانے سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں : جرنل سلیمانی کے قتل کا انتقام، ایران نے عراق میں دو امریکی ایئر بیسز پر بیلسٹک میزائل داغ دیئے
وزرات نے ہدایت دی کہ انتہائی ضروری صورت حال میں پہلے متعلقہ سفارتخانے سے رجوع کیا جائے۔ عراق میں پہلے سے موجود شہری بھی پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں ہیں۔
پاکستانی شہری عراق میں اپنی نقل و حرکت سے متعلق سفارتخانے کو مسلسل آگاہی فراہم کرتے رہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












