پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے : فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد : فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے واضح کردیا ہے کہ پاکستان کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے.
وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایران، سعودی عرب اور امریکہ کا دورہ کرنے اور متعلقہ وزرائے خارجہ سے ملاقات کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران امریکا تنازع؛ وزیراعظم کی وزیرخارجہ اور آرمی چیف کو اہم ہدایات
ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل خطے میں قیام امن اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے ہماری متحرک سفارتکاری اور اقوام عالم میں ذمہ دار جمہوری ریاست ہونے کا ثبوت ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا داعی ہے. وزیراعظم نے واضح کردیا ہے کہ پاکستان کسی نئی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ خطے اور دنیا کے مفاد میں نہیں۔ مشرق وسطیٰ میں امن سے خطے اور دنیا میں امن و استحکام کی راہ ہموار ہوگی۔ پاکستان اسلامی دنیا اور عالمی امن کے مفاد میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












