ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

ہانگ کانگ کے مظاہرین پر حملہ کرنے والے چین کے چھ سفارت کاروں کو برطانیہ سے نکال دیا گیا

15 دسمبر, 2022 15:12

چین کی حکومت نے مانچسٹر میں چینی قونصل خانے میں ہانگ کانگ کے جمہوریت نواز مظاہرین پر حملے کے بعد چینی قونصل جنرل سمیت چھ سفارت کاروں کو فارغ کردیا۔

رواں سال 16 اکتوبر کو ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے افراد نے مانچسٹر کے چینی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کیا، جس کے دوران مظاہرین اور چینی سفارتی عملے کے درمیان تکرار ہوئی اور پھر سفارتی عملے نے مظاہرین کو قونصل خانے کے اندر مارا پیٹا۔ اس واقعے کے بعد برطانوی اور چینی حکام کے درمیان معاملات کشیدہ ہوگئے۔

برطانیہ کے خارجہ سیکریٹری جیمز کلیورلی نے کہا کہ فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے چینی حکومت کو 14 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی کہ وہ چھ سفارت کاروں کا سفارتی استثنیٰ ختم کر دے تاکہ اس واقعے کے سلسلے میں برطانوی پولیس ان سے پوچھ گچھ کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں : وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ افغانستان، ایران اور چین کے ذریعے ہو گی : سیکریٹری تجارت

ان کا کہنا تھا کہ ہماری درخواست کے جواب میں چینی حکومت نے اب ان اہلکاروں کو برطانیہ سے ہٹا دیا ہے، جن میں خود قونصل جنرل بھی شامل ہیں۔

جیمز کلیورلی نے کہا کہ یہ قانون کی حکمرانی پر ہماری پابندی کو ظاہر کرتا ہے، جس سنجیدگی کے ساتھ ہم ان واقعات کو لیتے ہیں، اس کا اثر ہوا ہے، اور ہم عالمی سطح پر اور ملکی سطح پر قانون کی حکمرانی کی پاسداری جاری رکھیں گے، اور ہم دوسروں سے بھی اسی طرح کی توقع کرتے ہیں۔

قونصل جنرل زینگ ژیوان پہلے ہی برطانیہ چھوڑ چکے ہیں، باقی بھی واپسی کے راستے پر ہیں۔ کلیورلی کا مزید کہنا تھا کہ میں مایوس ہوں کہ ان افراد کا انٹرویو نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی انہیں انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔