وزارتِ خزانہ نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا نیا پلان آئی ایم ایف کو ارسال کردیا
وزارتِ خزانہ کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا نیا پلان آئی ایم ایف کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی پی پیز کے لیے مختص اضافی رقم کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق بل سے اقساط وصول ہونے پر 15 ارب سے زائد کی یہ رقم واپس آئی پی پیز کے لیے مختص کی جائے گی۔
وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پلان پر وزارتِ خزانہ کے حکام دوبارہ بات کریں گے،نئے پلان میں آئی ایم ایف کو بجٹ سے باہر ریلیف نہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
یہ پڑھیں : اگلے مالی سال کیلئے ٹیکس
وصولیوں کا ہدف 9200 ارب روپے رکھنے پر آئی ایم ایف راضی
Catch all the بریکنگ نیوز News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











