منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

علی ظفر کا نیا گانا ریلیز؛ شہرت کی کٹھن حقیقتوں سے پردہ اٹھادیا

25 اکتوبر, 2024 20:44

پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے اپنے نئے گانے سے شہرت کی اندھیری اور کٹھن حقیقتوں کو بے نقاب کردیا۔

اس گانے میں علی ظفر نے اپنی جذباتی اور ذہنی صحت پر شہرت کے اثرات کو بیان کیا ہے اور اپنی اہلیہ عائشہ کو ایک "تسکین کا مرکز” ظاہر کیا ہے۔

گانا صرف ایک میوزک ٹریک نہیں بلکہ علی ظفر کی زندگی کے اس پہلو کی عکاسی ہے جو عموماً پردۂ اسکرین پر دکھائی نہیں دیتا۔

مزید پڑھیں: "آن اسکرین کسی اداکار کیساتھ بوسہ کرنا پڑا تو تیار ہوں”

‘فیڈ’ میں علی ظفر نے نہ صرف شاعری لکھی اور موسیقی ترتیب دی بلکہ ویڈیو کی ہدایت بھی خود دی ہے، جس میں پرانی ہالی ووڈ کی طرز کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک سنیماٹک انداز اپنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سلمان خان سے محبت کا اعلان کرنیوالی پاکستانی اداکارہ کون ہیں؟

گانے کی ویڈیو میں ایک پرانی یادگار فضا کو جدید پیغام کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جس میں علی ظفر کی زندگی کی اونچ نیچ اور ان کے دل کی کیفیت کو بیان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سی آئی ڈی کی 6 سال بعد اصل کاسٹ کے ساتھ واپسی، پرومو جاری

اس ویڈیو میں علی ظفر کے ہمراہ انکی اہلیہ عائشہ بھی موجود ہیں، جو ایک خاص سین میں علی ظفر کے کندھے پر ہاتھ رکھتی ہیں، جس سے دلوں کو چھو لینے والا سکون کا پیغام ملتا ہے۔

یہ گانا اب تمام بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے اور علی ظفر کے یوٹیوب چینل پر اس کی آفیشل ویڈیو بھی ریلیز کر دی گئی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔