پیر، 30-مارچ،2026
اتوار 1447/10/10هـ (29-03-2026م)

اسرائیل کے لبنانی دارالحکومت پر میزائل حملے، رہائشی عمارت تباہ

23 نومبر, 2024 09:58

اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے مضافاتی علاقے پر نئے حملے کردیے جس کے نتیجے میں 8 منزلہ رہائشی عمارت مکمل تباہ ہوگئی۔

لبنان کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ہفتے کے روز بیروت کے وسط میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا۔

قومی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت بیروت ایک ہولناک قتل عام سے بیدار ہوا جب اسرائیلی دشمن کی فضائیہ نے بستا کے علاقے میں المامون اسٹریٹ پر آٹھ منزلہ رہائشی عمارت کو پانچ میزائلوں سے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے بیروت کے مضافاتی علاقوں حارة حريك، الغبيري اور الحدث میں لوگوں کو انخلا کا انتباہ کیا گیا اور پھر حملے شروع کردئیے گئے۔

اس سے قبل حزب اللہ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے اسرائیلی علاقے حیفا میں تکنیکی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ نے وضاحت کی کہ اس اڈے میں فضائیہ کے تکنیکی ماہرین کو تیار کرنے کے لیے ایک تربیتی کالج بھی موجود ہے۔

جمعرات کی صبح کے بعد سے بیروت کے مضافاتی علاقے میں 12 اسرائیلی حملے ہوئے، یہ حملے 4 راؤنڈ میں کیے گئے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔