اسرائیل نے مساجد میں اذان دینے پر پابندی لگادی

اسرائیل نے مساجد میں اذان دینے پر پابندی لگادی
اسرائیل نے تمام مساجد میں اذان پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی وزیر بین گویر نے غیر معقول شور اور اسرائیلی آباد کاروں کے امن کے لیے پریشان کن قرار دیکر اذان پر پابندی لگائی۔
بین گویر نے اپنے ساتھی وزیر ادت سلمان کے ساتھ مل کر اسرائیلی حکام کو پابندی نافذ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اذان مقامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
نئی پالیسی کے تحت پولیس کو مسجد کے لاؤڈ اسپیکر ضبط کرنے اور اذان خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔
بین گویر نے ایکس پر اپنی متنازع ہدایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس پالیسی کو متعارف کرانے پر فخر ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب تمام مساجد میں اذان پر پابندی عائد کی گئی ہے، اس سے قبل اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کی تاریخی ابراہیمی مسجد میں نماز جمعہ کی اذان پر پابندی عائد کی تھی۔
اسی صہیونی وزیر نے 5 جون کو مقبوضہ بیت المقدس میں فلیگ مارچ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اشتعال انگیز بیانات دیے تھے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











