اتوار، 29-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/09هـ (28-03-2026م)

بہن پر قتل کا الزام؛ نرگس فخری کا ردعمل بھی سامنے آگیا

03 دسمبر, 2024 17:16

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کی بہن عالیہ کو قتل کے الزام میں گرفتار کیے جانے پر اداکارہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نرگس کی بہن عالیہ فخری کو نیویارک کے شہر کوئنز میں اپنے سابقہ بوائے فرینڈ اور اس کے دوست کے قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا، جن سے پولیس تفتیش کررہی ہے۔

43 سالہ عالیہ پر الزام ہے کہ ”انہوں نے ایک دو منزلہ مکان کو آگ لگائی جس کے نتیجے میں 35 سالہ ایڈورڈز جیکبز اور 33 سالہ ایناستاسیا ایڈین دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہو گئے۔
اس حوالے سے اداکارہ نرگس فخری سے سوال کیا گیا تو اداکارہ نے بتایا کہ انکا اپنی بہن کیساتھ گزشتہ 20 برس سے کوئی رابطہ یا تعلق نہیں ہے اس لئے وہ نہیں جانتی کہ عالیہ کی زندگی میں کیا ہورہا ہے اور نہ ہی ان کا اس سب سے کوئی تعلق ہے”۔

مزید پڑھیں: نرگس فخری کی بہن قتل کے الزام میں گرفتار

یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ اٹارنی نے بیان دیا تھا ایک عینی شاہد نے بتایا کہ عالیہ 2 نومبر کی صبح مذکورہ مکان پر پہنچیں اور چیختے ہوئے کہا کہ آج تم سب مر جاؤ گے اس کے بعد مکان میں آگ بھڑکتی ہوئی دیکھی گئی جس میں 2 لوگ ہلاک ہوگئے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔