ماریہ بی اپنا درد ناک دکھ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں

ماریہ بی اپنا درد ناک دکھ بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں
پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے اپنے دو بچوں کو کھونے کا درد ناک دُکھ بتا کر مداحوں کو افسردہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے نجی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے دو بچوں کے کھونے کا انکشاف کیا ہے۔ اپنی پیشہ ورانہ کامیابی کے باوجود ماریہ بی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ذاتی زندگی کو نمایاں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اس غم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ماریہ بی نے اس شدید درد اور صدمے کو یاد کیا جس کا انہوں نے تجربہ کیا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں بہت سی مشکلات دیکھی ہیں، میری ذاتی زندگی بہت مشکل رہی ہے، میں اپنے دو بچوں کو بھی کھو چکی ہوں۔
مزید پڑھیں:ماریہ بی نے فلسطینیوں کو کھانا کھلانے کیلئے بڑی رقم دیدی
انکا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنے بچوں میں سے ایک کو کھویا تو میں تقریبا اعصابی طور پر ٹوٹ چکی تھی، جب آپ ایک بچے کو کھو دیتے ہیں، تو یہ ایک بہت مشکل وقت ہو تا ہے۔
خیال رہے کہ ماریہ بی اپنے لگژری کپڑوں کی ڈیزائننگ، قومی اور بین الاقوامی مشہور شخصیات کے ساتھ ہائی پروفائل کام کی وجہ سے مشہور ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.