بھارت کے معروف کرکٹر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارت کے معروف کرکٹر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بھارت کے مایہ ناز اسپن گیندباز روی چندرن اشون نے فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ تجربہ کار اسپنر روین چندرن اشون نے فوری طور پر بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔
برسبین میں آسٹریلیا کے خلاف بغیر نتیجہ ختم ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے بعد اشون نے کپتان روہت شرما کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
اشون نے حال ہی میں ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران حصہ لیا اور 287 میچوں میں مجموعی طور پر 765 بین الاقوامی وکٹوں کے ساتھ اپنے کیریئر کا اختتام کیا۔
دوران پریس کانفرنس روی چندرن ایشون کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر تمام فارمیٹس میں باھرتی کرکٹر کی حیثیت سے یہ میرا آخری دن تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ ضرور کہوں گا کہ میں نے روہت اور اپنے کئی دیگر ساتھیوں کے ساتھ بہت سی یادیں بنائیں حالانکہ م گزشتہ چند سالوں میں ان میں سے کچھ کو کھویا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












