پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

بابراعظم نے دھونی کا کونسا ریکارڈ اپنے نام کیا؟

20 دسمبر, 2024 17:01

جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بابراعظم نے نصف سینچری بناکر سابق بھارتی وکٹ کیپر بیٹر مہندرا سنگھ دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

اسپورٹس کیڈا کی رپورٹ کے مطابق بابراعظم نے سینا ممالک کیخلاف مہندرا سنگھ دھونی کی جانب سے بنائی گئی سب سے زیادہ ففٹی کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

بابراعظم نے جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے دوسرے میچ میں 73 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 7 چوکے شامل تھے۔اس ففٹی کیساتھ بابر سینا ممالک کیخلاف 39 ففٹیز بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔
اس سے قبل بھارتی وکٹ کیپر بیٹر مہندرا سنگھ دھونی نے سینا ممالک کیخلاف 38 ففٹیز بنارکھی تھی۔

مزید پڑھیں: رضوان اور ہینرچ کلاسن میں تلخ کلامی، ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے 300 سے زائد انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں جن میں 14 ہزار سے زائد رنز شامل ہیں جبکہ 31 سینچریاں اور 95 نصف سنچریاں اسکور کررکھی ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔