بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنے کرکٹ کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنے کرکٹ کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا
بھارتی ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے مسلسل ناکامیوں کے بعد اپنے کرکٹ کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اپنی ذاتی پرفارمنس اور ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے اختتام پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیں گے۔
اطلاعات ہیں کہ روہت شرما نے اپنے اس فیصلے سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور سلیکٹرز کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
روہت شرما آئندہ برس پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ون ڈے ٹیم کی بدستور قیادت کریں گے۔
واضح رہے کہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو ایک کی نا قابل شکست برتری حاصل ہے۔
اس سے قبل بھارت کو اپنے ہی ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کلین سوئپ کی خفت برداشت کرنا پڑی تھی۔
روہت شرما قیادت کے ساتھ ہی بیٹنگ میں مسلسل ناکامیوں کے باعث ناقدین کے نشانے پر ہیں اور انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز میں مجموعی طور پر صرف 31 بنائے ہیں۔
روہت شرما جون 2024 میں بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسری بار فاتح بنوا چکے ہیں۔ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












