پیر، 23-مارچ،2026
پیر 1447/10/04هـ (23-03-2026م)

اداکارہ ریما خان پر کروڑوں روپے کے فراڈ کرنے کا الزام لگ گیا

06 جنوری, 2025 14:42

قطر سے 2009 میں آئے شہری کی جانب سے پاکستانی فلم کی نامور اداکارہ ریما خان پر دھوکا دہی کے الزامات لگائے گئے۔

حال ہی میں لاہور پریس کلب کے باہر ایک یوٹیوب چینل کو شاہد رفیق نامی شہری نے مختصر انٹرویو دیا جس میں دعویٰ کیا ہے کہ 2009 میں انہوں نے ریما کی فلم ‘لو میں گم’ کیلئے انہیں 2 کروڑ10س لاکھ روپے دیے تھے لیکن بدلے میں انہیں کوئی منافع نہیں ملا۔

اس شخص نے بتایا کہ ان سے زبردستی اداکارہ کی فلم کے لیے سرمایہ کاری کروائی گئی لیکن انہیں اتنے سال گزر جانے کے باوجود کچھ نہیں ملا۔

شاہد رفیق کے مطابق ریما کی بہن نے کہا کہ 5 یا 6 مہینے کے لیے 50,60 لاکھ روپے انویسٹ کرلیں اور یقین دلایا کہ اس میں انہیں منافع ملے گا، ریما خان سے ان کی ملاقات کا اہتمام بھی کیا گیا جس کے بعد انہوں نے فلم کے لیے رقم منتقل کردی لیکن بعد میں ریما کی بہن مزید پیسوں کی ڈیمانڈ کرنے لگیں۔

مزید پڑھیں:ریما خان کی گود میں خوبصورت بچہ کس کا؟ سوالات اٹھ گئے

مزید پڑھیں:ریما خان بھی رواں سال فریضہ حج ادا کرنے والےخوش نصیبوں میں شامل

شاہد رفیق کے مطابق ریما نے پیسے دینے کے بجائے ان سے ایک معاہدہ کیا جس کے تمام ثبوت بھی ان کے پاس موجود ہیں اور اس کے علاوہ بینک اسٹیٹمنٹ کا ریکارڈ بھی موجود ہے لیکن ریما نے مجھ پر 20 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ کر دیا کہ میں فراڈ ہوں،  ریما سامنے آئیں تو معلوم ہوگا کہ دھوکا کس نے دیا ہے۔

شاہد رفیق نے مزید کہا کہ ریما نے انہیں ملائیشیا بھی بلایا جہاں فلم کی شوٹنگ کے لیے مرکزی کاسٹ موجود تھی، وہ بھی 20 سے 25 دن اسی ہوٹل میں ٹھہرے جب فلم مکمل ہوگئی تو پیسے لوٹانے کے بجائے وہ مزید پیسوں کا تقاضا کرتے رہے اور انہیں رقم کی ادائیگی نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس کے بعد سول کورٹ بھی گئے اور جج صاحب نے لکھ کردیا کہ شاہد رفیق نے نہیں بلکہ ریما خان نے 2 کروڑ 10 لاکھ روپے کا فراڈ کیا ہے۔

شاہد رفیق کے مطابق ریما خان سول اور سیشن کورٹ میں کیس ہار چکی ہیں اور ہائیکورٹ میں انہوں نے اسٹے لیا ہے ریما خان کو آنے کا آرڈر کیا گیا ہے لیکن وہ درخواست دے کر مہلت لے رہی ہیں، مجھے یقین ہے کہ میں یہ کیس جیت جاؤں گا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔