نہ شمال میں جائیں، نہ سمندر رخ کریں! فلسطینی جائیں تو جائیں کہاں؟

حماس کو غیر مسلح اور ختم کیے بغیر کسی معاہدے کی پاسداری نہیں ہوگی (فوٹو: فائل)
غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد قابض اسرائیل نے فلسطینیوں کیلئے نئی وارننگ جاری کردی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں غزہ کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ متعدد علاقوں میں خاص طور پر نیٹزاریم کوریڈور پر اسرائیلی افواج کے قریب نہ جائیں۔
صہیونی فوج کے ترجمان نے غزہ کی پٹی کے شمال میں بفر زونز اور رفح کراسنگ اور جنوب میں مصر کے ساتھ فلاڈیلفیا سرحدی محور تک پہنچنے کے خلاف بھی خبردار کیا۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ؛ کتنے لاکھ صہیونیوں کو ہتھیاروں کے لائسنس جاری کیے گئے؟
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے قریب سمندر میں ماہی گیری یا تیراکی اب بھی خطرناک ہے، انہوں نے لوگوں سے اگلے چند دنوں تک اس کے قریب نہ جانے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں: فلاڈیلفیا کوریڈور؛ جنگ بندی کے 7 روز بعد کھولا جائے گا
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ 15 ماہ کی وحشیانہ جنگ کے بعد اتوار 19 جنوری کو عمل میں آیا اور دونوں فریقوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی شرط رکھی گئی۔ معاہدے میں شمال میں بفر زون کے قیام کے ساتھ پوری تباہ شدہ پٹی سے بتدریج اسرائیلی انخلاء بھی شامل ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.