محبت کی خاطر پاکستان آئی امریکی خاتون نے اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کر دی

محبت کی خاطر پاکستان آئی امریکی خاتون نے اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کر دی
پاکستان میں اپنے مبینہ شوہر ندال احمد میمن کی تلاش میں موجود اونیا اینڈریو رابنسن نے اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کی ہے جسے اس وقت مارکیٹ میں ٹریک کیا جا رہا ہے۔
33 سالہ اونیجا رابنسن 11 اکتوبر کو کراچی میں مقیم اپنے مبینہ شوہر 19 سالہ ندال سے ملنے کے لیے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری تھیں جس کے بعد سے وہ نہ صرف سرخیوں میں ہیں بلکہ اب حکام بھی ان سے پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔
اونیجا رابنسن کو ذہنی مسائل کے خدشات کے باعث جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کے نفسیاتی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ ایک ہفتے سے زیر علاج ہیں۔
امریکی خاتون کے ایگزٹ پرمٹ میں 27 جنوری کو اس وقت توسیع کی گئی جب انہوں نے ابتدائی 30 دن کے اجازت نامے کی میعاد ختم ہونے کے باوجود پاکستان چھوڑنے سے انکار کر دیا تھا۔
امیگریشن حکام کے مطابق خاتون کا 15 روزہ ایگزٹ پرمٹ 11 فروری کو ختم ہو رہا ہے۔
جے پی ایم سی میں ایک صحافی سے بات کرتے ہوئے ، انہوں نے اپنی ڈیجیٹل کرنسی کے ساتھ کرپٹو مارکیٹ میں اپنے داخلے کا انکشاف کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ میں اونیجاہ کے نام سے بٹ کوائن لانچ کر رہی ہوں لیکن یہ ندال احمد کے ماتحت چلے گی۔’
کرپٹو کرنسی ٹریکنگ ویب سائٹ گیکو ٹرمینل نے ظاہر کیا کہ ‘$اونیجا’ نامی کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں توجہ حاصل کر رہی ہے۔
اس کے علاوہ امریکی خاتون نے پاکستان میں اپنے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایس ایچ او شبانہ جیلانی کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے امریکا واپسی کے اپنے منصوبے کا انکشاف کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ جیلانی شبانہ میری اور ہر ایک کی دیکھ بھال کر رہی ہیں، یہ میری ٹیم ہے جب کہ میں اب پاکستان سے ہوں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement