اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

امریکا میں 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ

16 مارچ, 2025 15:46

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد غیر ملکی تارکین وطنوں کے خلاف اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام کا مقصد ٹرین ڈی آرگوا نامی غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کو ہدف بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا امریکا پاکستان پر سفری پابندی لگانے والا ہے؟ اخبار کا دعویٰ 

ٹرمپ انتظامیہ کے حالیہ اقدام کے نتیجے میں وینزویلا کے تمام ایسے شہری جن کی عمر 14 سال یا اس سے زیادہ ہو یا وہ ٹی ڈی اے کے رکن ہوں۔

ایسے افراد جو امریکا میں موجودگی رکھتے ہوں مگر مستقل شہریت نہ رکھتے ہوں انھیں گرفتار کرکے ملک سے نکالا جاسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایکٹ نافذ ہونے سے قبل وفاقی جج نے حکم دیا تھا کہ یہ قانون وینزویلا کے 5 شہریوں کو بے دخل کرنے کے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

جنگی حالت کا قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ دشمن ملک کے شہریوں اور مقامی افراد کو بغیر سماعت کیے ڈی پورٹ کر دیا جائے۔

خیال رہے کہ اس قانون کا 1812 میں ہونے والی جنگ عظیم اول اور جنگ عظیم دوم کے دوران اطلاق کیا گیا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔