اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمات کی تعداد میں ریکارڈ کمی

27 مارچ, 2025 17:55

سپریم کورٹ میں گزشتہ 5 ماہ کے دوران زیر سماعت مقدمات کی تعداد میں 3 ہزار سے زائد کیسزکی کمی رپورٹ ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اکتوبر 2024 میں سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 59 ہزار784 تھی، گزشتہ سال اکتوبر میں 1089 نئے کیسز دائر ہوئے جن میں سے 1847 کیسز نمٹائے گئے۔

گزشتہ سال نومبر میں 1487 نئے کیسز دائر ہوئے جن میں سے 2901 کیسز نمٹائے گئے، گزشتہ سال دسمبر میں 1115 نئے کیسز دائر ہوئے جن میں سے 2458 کیسز نمٹائے گئے۔

رواں سال جنوری میں 1909 نئے کیسز دائر ہوئے جن میں سے 2192 کیسز نمٹائے گئے، فروری 2025میں 1394 نئے کیسز دائر ہوئے جن میں سے 2069 کیسز نمٹائے گئے۔

واضح رہےسپریم کورٹ میں اس وقت 56 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔