علمائے کرام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، وزیراعظم

علمائے کرام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا کرداراداکریں۔ افواج پاکستان ملک کے تحفظ کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا رب ذوالجلال کااحسان ” پاکستان ” کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا پاکستان اللہ رب العزت کی طرف سے ایک عظیم تحفہ ہے۔ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ تحفہ عطاکیا۔ پاکستان کا قیام کسی معجزے سے کم نہیں
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے ہم اپنے عظیم بزرگوں، شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہداء کی قربانیوں کی بدولت پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ اتحاد واتفاق وقت کا تقاضا ہے،
انھوں نے کہنا اتحاد واتفاق سے پاکستان کے معاشی و معاشرتی چیلنجز پر قابو پائیں گے۔ اتحاد واتفاق سے ہی دہشت گردی کے ناسور کاخاتمہ کریں گے۔ قومی ترقی میں کرداراداکرناہرشعبہ زندگی کے فرد کی ذمے داری ہے۔
دہشت گردی کے حوالےسے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا علمائے کرام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا کرداراداکریں۔ افواج پاکستان ملک کے تحفظ کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں۔ ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دینا عظیم قربانیوں کے ساتھ بے وفائی ہے۔ کچھ عناصر اپنے مفاد کے لیے تقسیم پیدا کرکے ملکی استحکام کوداؤ پر لگارہے ہیں۔ وسیع ترمفاد کی خاطر ذاتی انا کوملکی مفاد کے تابع کرنا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement