ہفتہ، 25-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/05/03هـ (25-10-2025م)

سام سنگ اور گوگل نے نئی ورچوئل دنیا میں انقلابی قدم اٹھالیا

23 اکتوبر, 2025 16:25

سام سنگ اور گوگل کا نیا ورچوئل دنیا میں انقلابی چیز تیار کرلی۔

گوگل نے سام سنگ نے شراکت داری سے ٹیکنالوجی کی نئی راہیں کھول دیں۔

دونوں کمپنیوں نے جدت کو روشناس کرتے ہوئے اینڈرائیڈ ایکس آر (Android XR) پر مبنی پہلا ہیڈسیٹ گلیکسی ایکس آر متعارف کرادیا۔

اینڈرائیڈ آلہ صارفین کو ورچوئل اور حقیقی دنیا کے تجربات کو یکجا کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

کمپنی کے مطابق اینڈرائیڈ ایکس آر ایک جدید آپریٹنگ سسٹم ہوگا جو ڈیجیٹل تجربات کو صارف کے اردگرد کے ماحول کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صارفین جیمینائی اے آئی اسسٹنٹ کی مدد سے ایپس اور گیمز کا نیا اور قدرتی تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔

گلیکسی ایکس آر کی اہم خصوصیات کچھ اس طرح سے ہوں گی۔

لامحدود اسکرین: صارفین کو ایپس کھولنے اور انٹرایکٹو تجربات کے لیے وسیع اسکرین دستیاب ہے۔

قدرتی نیویگیشن: آواز، ہاتھوں اور آنکھوں کے ذریعے آسان نیویگیشن ممکن ہوسکےگی۔

گوگل پلے تک رسائی: صارفین اپنی پسندیدہ ایپس براہِ راست گوگل پلے سے ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے استعمال میں لاسکیں گے۔

ہیڈسیٹ میں جیمینی اے آئی اسسٹنٹ کی موجودگی صارفین کو ورچوئل اور حقیقی دنیا میں فرق ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔صارفین نہ صرف ورچوئل ماحول میں مکمل طور پر کھو ہو سکتے ہیں بلکہ حقیقی دنیا میں رہتے ہوئے بھی ورچوئل تجربات سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

 یہ آلہ سام سنگ اور گوگل کے درمیان اشتراک کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد اینڈرائیڈ ایکس آر کو ہیڈسیٹس اور چشموں تک پھیلانا اور صارفین کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نئے تجربات فراہم کرنا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔