جمعہ، 24-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/05/02هـ (24-10-2025م)

پاکستان کےخلاف افغان طالبان رجیم کا مذموم پروپیگنڈا بے نقاب

24 اکتوبر, 2025 18:12

وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان نے جھوٹا افغان پروپیگنڈا پردہ چاک کردیا۔

بھارت اور افغان طالبان سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان کے خلاف اب بھی گم راہ کن پروپیگنڈے میں مصروف ہیں۔ ان ہی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے چمن اجتماع کی پرانی ویڈیوز کو پھیلانا شروع کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی ویڈیوز دسمبر 2022  میں چمن اجتماع کی ہیں، جھوٹا بیانیہ، من گھڑت خبریں اور جعلی تصاویر طالبان رجیم کے منظم پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔

پرانی ویڈیوز کو نیا دکھا کر حقیقت کو مسخ کرنا افغان طالبان کے مذموم عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔  بھارت، پاکستان دشمن سازشوں میں افغان پروپیگنڈا سے بڑا سہولت کار ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔