آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی، ن لیگ کا تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کاساتھ دینے کا اعلان
No-confidence motion against Azad Kashmir Prime Minister postponed
ن لیگ ن نے آزاد کشمیر میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔
اس بات کا اعلان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔
ن لیگی سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کاکہنا تھاکہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں، ن لیگ تحریک عدم اعتماد میں پیپلزپارٹی کا ساتھ دے گی۔
انھوں نے کہا کہ ن لیگ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی۔ موجودہ مدت پوری ہونے کے بعد آزاد کشمیر میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں گے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہم سمجھتے ہیں آزاد کشمیر کا موجودہ سیٹ اپ اپنی ذمے داریاں ادا کرنے میں ناکام رہا اب مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں تحریک عدم اعتماد پر اتفاق ہوگیا ہے، مسلم لیگ ن حکومت کا حصہ نہیں بنے گی اپوزیشن میں بیٹھے گی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ موجودہ آزاد کشمیر کی حکومت مسائل حل کرنے کے بجائے مسائل پیدا کرنے کا سبب بن گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا فیصلہ ہےکہ یہ آزاد کشمیر میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے، آزاد کشمیر میں سیاسی استحکام لانا ہے،مسائل کا حل نکالنا ہے اور ہم نے مسلم لیگ ن اور انھوں نے پیپلزپارٹی کے فیصلے کو مانا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











