محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا
Muhammad Rizwan refuses to sign central contract
کپتانی سے ہٹائے جانے کا غصہ یا کچھ اور۔ ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان محمد رضوان نے پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے دستخط کرنے کے لیے بورڈ کے سامنے شرائط رکھ دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک یہ ہے کہ انھیں ٹی 20 اسکواڈ سے ہٹانے کی وجہ بتائی جائے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے رضوان کے مطالبات منظور نہیں کیے ہیں اور نہ ہی ان کے منظور کیے جانے کا کوئی امکان ہے۔
پی سی بی نے 30 قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ پیش کیے تھے۔ اب کی بار سینٹرل کنٹریکٹ میں اے کٹیگری نہیں رکھی گئی تھی اور رضوان کو 10 دیگر کرکٹرز کے ساتھ بی کٹیگری میں شامل کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز میں سے سوائے محمد رضوان کے باقی تمام کھلاڑیوں نے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
تاہم ڈومیسٹک کرکٹرز جو ابھی فرسٹ کلاس سیزن کھیل رہے ہیں۔ ان میں سے بھی کئی کھلاڑیوں نے ابھی کنٹریکٹ سائن نہیں کیے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے معاوضے بہت کم کر دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کو سیریز میں شکست دی۔ تاہم جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران پی سی بی نے ون ڈے ٹیم کی قیادت محمد رضوان سے اچانک واپس لے کر شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کر دیا تھا۔
پی سی بی کے اس فیصلے پر سابق کرکٹرز نے بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو محمد رضوان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک قرار دیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











