ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

مصور عباسی نے ملک ریاض کی جائیداد 2 ارب 5 کروڑ روپے میں نیلامی میں حاصل کرلی

29 اکتوبر, 2025 18:46

مصور عباسی نے ملک ریاض کی جائیداد 2 ارب 5 کروڑ روپے میں نیلامی میں حاصل کرلی۔

رپورٹ کے مطابق زمر ویلی ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد کے مالک مصور عباسی نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض کی کلب روڈ اسلام آباد پر واقع جائیداد کی نیلامی 2 ارب 5 کروڑ روپے میں جیتی

یہ مصور عباسی کی دوسری بڑی کامیابی ہے، اس سے قبل وہ بحریہ ٹاؤن کے روبیش مارکی کی نیلامی بھی جیت چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ نیلامی فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے لارج ٹیکس پئیر آفس G-9/4 اسلام آباد میں ہوئی جہاں مختلف سرمایہ کاروں نے حصہ لیا، تاہم سب سے بڑی بولی مصور عباسی نے لگائی۔

ریئل اسٹیٹ حلقوں میں اس کامیابی کو ایک بڑا بریک تھرو قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ یہ جائیداد اسلام آباد کے پریمیم لوکیشن کلب روڈ پر واقع ہے، جس کی مالیت اربوں روپے میں ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔