ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

حماس نے مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کی نگرانی میں اسرائیل کے سپرد کردیں

31 اکتوبر, 2025 09:00

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کی نگرانی میں اسرائیل کے سپرد کردیں۔

رپورٹ کے مطابق دونوں یرغمالیوں کی باقیات کو اسرائیل کے قومی فرانزک انسٹیٹیوٹ منتقل کیا جائے گا، اب 11 مزید لاشوں کی حوالگی باقی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے حماس سے لاشیں وصول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مغویوں کی واپسی کی کوششیں جاری رہیں گی اور جب تک آخری مغوی واپس نہیں آتا، یہ عمل نہیں رکے گا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے دوران 1139 اسرائیلی ہلاک اور تقریباً 200 افراد یرغمال بنائے گئے تھے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔