جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ہےکہ افغانستان سے دہشت گرد سرحد کراس نہ کریں،خواجہ آصف

31 اکتوبر, 2025 23:10

وزیر دفاع خواجہ آصف نے طالبان رجیم سے مذاکرات پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا مطالبہ ہےکہ افغانستان سے دہشت گرد سرحد کراس نہ کریں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ مطالبہ ہے کہ وہاں سے دہشت گرد آکر ہمارے ملک میں تباہی نہ پھیلائیں، سرحد کی مانیٹرنگ اور ان دہشت گردوں کو وہ نہیں روکتے تو اس کا مطلب یہ بھی شامل ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا میرا خیال ہے کہ اس مانیٹرنگ میں دیگر ممالک کی بھی شمولیت ہوگی، بدقسمتی سے یہ لوگ ہمارے بھی مہمان رہے اور آج ان کا ہاتھ گریبان پر ہے اب 6 نومبر کو مذاکرات کے اگلے راؤنڈ میں ساری چیزیں طے ہوں گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کی ساری قیادت اس وقت کابل میں ہے، جب سے مذاکرات چل رہے ہیں، تین چار بڑی وارداتیں سرحد پار سے ہوئی ہیں۔

وزیراعلیٰ کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی  بہت زہر اگل رہے ہیں، سہیل آفریدی اپنے بیانات میں ریاست کو چیلنج کررہے ہیں، پی ٹی آئی والے اپنے گندے کپڑے سرعام دھورہے ہیں،ایک دوسرے پر الزام لگارہے ہیں،

انھوں نے کہا کہ غزہ اسٹیبلائزیشن فورس سے متعلق دانیال چودھری کے بیان پر استغفراللہ ہی کہوں گا، جو دانیال چودھری بتارہے ہیں اگریہ کردار ہوگا تو میں اس کےحق میں نہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔