ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

پاکستان اور کویت کے درمیان مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کیلیے دوسرے قرض پروگرام پر دستخط

31 اکتوبر, 2025 23:31

پاکستان اور کویت کے درمیان مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے دوسرے قرض پروگرام پر دستخط ہوگئے۔

 

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی حکومت کویت فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ کے ذریعے رقم فراہم کرے گی۔

 

پاکستان کی جانب سے معاہدے پر سیکریٹری وزارت اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے دستخط کیے اس پروگرام کے تحت مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے 25 ملین ڈالر ملیں گے۔

سیکریٹری اقتصادی امور حمیر کریم نے مسلسل معاونت پر کویتی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

سیکریٹری اقتصادی امور فہد بشام کے مطابق مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے، کویت فنڈ زکے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کے لیے معاونت فراہم کرتے رہیں گے۔

کویت اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔