گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان خبردار؛ بڑا فیصلہ ہوگیا
Important news for car and motorcycle owners
پنجاب: پولیس نے صوبے بھر میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی حالت جانچنے کے لیے خصوصی انسپکشن کا عمل شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایس ایس پی موٹر ٹرانسپورٹ نے مراسلہ جاری کیا ہے جس کے تحت 24 نومبر سے یکم دسمبر تک تمام اضلاع میں معائنہ کیا جائے گا۔
انسپکشن کے دوران گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے درج ذیل امور کی پڑتال کی جائے گی:
-
پٹرول کے استعمال اور میٹر ریڈنگ کی تصدیق
-
مرمت اور ہسٹری شیٹس کا جائزہ
-
بڑے اور معمولی حادثات کے بعد ریکارڈ کی اپ ڈیٹ
-
ڈرائیورز کی تعیناتی اور سزا و جزا کے ریکارڈ کی جانچ
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آن روڈ اور آف روڈ گاڑیوں دونوں کا مکمل ریکارڈ چیک کیا جائے گا اور ہر ضلع کے ویونٹس اور موٹر ٹرانسپورٹ کے انچارجز اس عمل میں شامل ہوں گے۔
ایس او پیز کے مطابق چیکنگ کے شیڈول کو ہر ضلع میں نافذ کیا جائے گا تاکہ تمام گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی مکمل جانچ یقینی بنائی جا سکے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











