رہائی کے بعد ڈکی بھائی کا پہلا بڑا اعتراف سامنے آگیا

Ducky Bhai makes his first major confession after release
معروف یوٹیوبر سعد الرحمان، جنہیں سوشل میڈیا پر ڈکی بھائی کے نام سے جانا جاتا ہے، نے جیل سے رہائی کے بعد اپنی زندگی کے ایک منفرد تجربے کا ذکر کیا ہے۔
یوٹیوبر سعد الرحمان نے انکشاف کیا کہ تقریباً 100 دن جیل میں گزارنے کے بعد وہ وی لاگ بنانا ہی بھول گئے تھے۔ رہائی کے بعد جب انہوں نے دوبارہ کیمرے کے سامنے آنے کی کوشش کی تو یہ کام ان کے لیے آسان نہیں رہا۔
ڈکی بھائی نے حال ہی میں اپنا پہلا باقاعدہ فیملی وی لاگ شیئر کیا ہے۔ اس وی لاگ میں انہوں نے صاف لفظوں میں بتایا کہ ویڈیو ریکارڈ کرتے وقت انہیں کافی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے مطابق وہ ایک ہی شاٹ کو درست کرنے کے لیے تقریباً آدھے گھنٹے تک بار بار ری ٹیک لیتے رہے۔ انہوں نے وی لاگ میں وہ تمام مناظر بھی شامل کیے جن میں ان کی جھجھک اور غلطیاں صاف نظر آتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وی لاگز میں ان کی پہچان سمجھی جانے والی بچگانہ اور شوخ اداکاری اب پہلے جیسی نہیں رہی۔ ان کا ماننا ہے کہ جیل کا تجربہ انسان کو بدل دیتا ہے اور ان کی شخصیت میں بھی سنجیدگی آگئی ہے۔
وی لاگ کے دوران ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب نے بھی گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے چاہتی تھیں کہ ڈکی زیادہ سنجیدہ ہو جائیں اور اپنی صحت پر توجہ دیں۔ ان کے مطابق جیل جانے کے بعد ڈکی بھائی کی زندگی میں یہ مثبت تبدیلی آئی ہے۔
ڈکی بھائی نے بتایا کہ گرفتاری سے پہلے ان کا وزن 99 کلوگرام تھا، جو اب کم ہو کر 81 کلوگرام رہ گیا ہے۔ انہوں نے اس تبدیلی کو اپنی زندگی کا ایک نیا موڑ قرار دیا۔
یاد رہے کہ ڈکی بھائی کو جوئے کی ایپ کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، بعد ازاں وہ ضمانت پر رہا ہوئے۔ رہائی کے بعد ان کی سوشل میڈیا پر واپسی کو مداحوں کی جانب سے خاصی توجہ مل رہی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












