جاپانی وزیراعظم کی تقریر کے دوران اسموک بم کا دھماکہ، ایک شخص گرفتار

وزیراعظم اسموک بم حملے میں محفوظ رہے اور جائے وقوعہ سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا کو واکایاما کی ایک بندرگاہ سے ایک دھماکے کی آواز سننے کے بعد نکال لیا گیا، تاہم وہ اس واقعے میں محفوظ رہے۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی کوریا کا نئے قسم کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ، جاپان میں کھلبلی
معتدد رپورٹس میں بتایا گیا کہ بظاہر اسموک بم پھینکا گیا تھا، لیکن جائے وقوعہ سے کسی زخمی یا نقصان کی اطلاعات نہیں ملی۔ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
جاپان نے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کے قتل کے بعد سیکورٹی کو بڑھا دیا ہے، جنہیں جولائی 2022 میں ایک انتخابی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










