یوکرین کی جنگ کے فریقین کو ہتھیار فروخت نہیں کریں گے : چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ کا مغربی خدشات کا جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ چین یوکرین کی جنگ کے فریقین کو ہتھیار فروخت نہیں کرے گا۔
چین کے وزیر خارجہ کن گینگ نے ہم منصب اینالینا بیئربوک کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ فوجی اشیاء کی برآمد کے بارے میں، چین ایک محتاط اور ذمہ دارانہ رویہ اپناتا ہے۔ تنازع کے متعلقہ فریقین کو ہتھیار فراہم نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان سے ممنوعہ چینی ساختہ آتش گیر مواد کی اسمگلنگ ناکام
انہوں نے کہا کہ قوانین اور ضوابط کے مطابق دوہری استعمال کی اشیاء کی برآمدات کو کنٹرول کریں گے۔ تنازع کا پرامن حل تلاش کرنے میں مدد کے لیے چین تیار ہے۔ تائیوان کی حکومت علاقائی کشیدگی میں اضافے کی ذمہ دار ہے۔
جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے تائیوان میں تنازعہ، جس سے دنیا کی بین الاقوامی تجارت کا بڑا حصہ گزرتا ہے، عالمی تباہی لائے گا۔ اس لیے ہم آبنائے تائیوان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو بڑی تشویش کے ساتھ دیکھتے ہیں۔ تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










