منگل، 17-فروری،2026
منگل 1447/08/29هـ (17-02-2026م)

سعودی عرب نے سوڈان میں پھنسے پاکستانی اور سعودی شہریوں سمیت 150 افراد کو نکال لیا

23 اپریل, 2023 14:16

سعودی عرب نے خانہ جنگی کے شکار سوڈان میں پھنسے سعودی اور پاکستانی شہریوں سمیت مختلف ملکوں کے 150 سے زائد شہریوں کو بحفاظت نکال لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد پہلے اعلانیہ انخلا میں سعودی عرب 150 سے غیر ملکی سفارت کاروں، عملے، سعودیہ اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو سوڈان سے نکالنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

سعودی محکمہ خارجہ کے مطابق شہریوں کے انخلا کیلئے فوج کے دیگر اداروں کی مدد سے سعودی نیوی نے تین بحری جہازوں کے ذریعے 91 سعودی شہریوں سمیت پاکستان، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات، تیونس، پاکستان، بھارت اور کینیڈا سمیت 12 ممالک کے 66 شہریوں کو بحفاظت جدہ پہنچا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارکباد

سعودی محکمہ خارجہ نے بتایا ہے کہ سوڈان سے نکالے گئے افراد میں عورتوں اور بچوں سمیت سفارت کار اور عملے سمیت سویلینز شامل ہیں، نکالے گئے تمام لوگوں کو اپنے ملک پہنچانے کیلئے اقدامات کیے جار رہے ہیں۔

سعودی محکمہ خارجہ کے مطابق تمام لوگوں کو کانوائے کی صورت میں پہلے پورٹ آف سوڈان پہنچے جس کے بعد انہیں سعودی نیوی کے تین بحری جہازوں کے ذریعے جدہ پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ سوڈان میں خانہ جنگی کے بعد وہاں پھنسے غیر ملکیوں کو نکالنے کیلئے انخلاء کا یہ پہلا کامیاب آپریشن ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔