امریکہ : بس اسٹاپ پر کھڑے افراد پر کار چڑھ دوڑی، سات افراد ہلاک

پناہ گاہ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ایس یو وی ٹکراتے ہوئے، پلٹ گئی اور تقریباً 200 فٹ تک چلتی رہی، جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔
ٹیکساس کے سرحدی شہر براؤنسویل میں چند افراد تارکین وطن کی پناہ گاہ کے باہر بس کا انتظار کر رہے کے اس دوران ایک گاڑی ان افراد پر چڑھ دوڑی، جس کے بعد وہ پلٹ گئی اور تقریباً 200 فٹ تک رگڑ کھاتے جاتی رہی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ تائیوان کو 500 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی امداد دینے کا ارادہ رکھتا ہے : رپورٹ
واقعے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ ڈرائیور خود بھی زخمی ہے، جسے اس وقت اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال نہیں کہہ سکتے کہ واقعہ جان بوجھ کر یا غلطی سے ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد ڈرائیور نے بھاگنے کی کوشش کی، تاہم موقع پر موجود لوگوں نے اسے وقت تک پکڑے رکھا جب تک پولیس نہ پہنچ گئی۔ متاثرین پناہ گاہ میں رات گزارنے کے بعد شہر براؤنسویل کی واپسی کے لیے بس کا انتظار کر رہے تھے، زیادہ تر کا تعلق وینزویلا سے ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











