بھارتی فضائیہ کا ایک اور مِگ 21 لڑاکا گر کر تباہ، تین خواتین ہلاک، پائلٹ محفوظ

بھارتی فضائیہ کا فلائنگ کوفن مِگ 21 لڑاکا طیارے کے پائلٹ نے اپنی جان بچانے کے لیئے جہاز ایک رہائشی گھر پر گرا دیا، جس کے باعث تین خواتین ہلاک ہوگئیں۔
بھارتی ریاست راجستھان کے ہنومان گڑھ میں بھارتی فضائیہ کا ایک مِگ 21 لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران فنی خرابی کے باعث ایک گھر پر جا گرا، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے، تاہم پائلٹ محفوظ رہا، اسے معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت : کیرالہ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے 22 افراد ہلاک
حادثے میں مرنے والی تینوں خواتین ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے ایک انکوائری تشکیل دی گئی ہے۔ متوفی کے لواحقین نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے معاوضے کا تحریری ریکارڈ طلب کیا، جو انہیں فراہم کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بھارتی افواج میں فضائی حادثے ویسے ہی روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں۔ ماضی میں بھی بے شمار بھارتی فضائیہ کے طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں۔
رواں برس جنوری میں دو لڑاکا طیارے فضائی مشق کے دوران آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوئے۔ مارچ میں بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب گر کر تباہ ہوا۔ بھارتی فضائیہ کے مگ 21 فلائنگ کوفن کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











