بھارت : کیرالہ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے 22 افراد ہلاک

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کیرالہ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتہ ریاست کیرالہ کےملاپورم ضلع کے علاقے تانور کے قریب تھوول تھیرم میں کشتی حادثہ اتوار کی شام 7 بجے کے بعد پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔
بھارتہ ریاست کیرالہ کے ملاپورم ضلع کے علاقے تانور کے قریب تھوول تھیرم میں ایک کشتی گنجائش سے زیادہ مسافر سوار کرنے کے باعث ساحل سے 300 میٹر دور جانے پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت 22 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت نے وادی مقبوضہ کشمیر کو مسلمانوں کا اجتماعی قبرستان بنا دیا
ایک کشتی کا مسافر جو ڈوبنے سے بچ گیا اور تیر کر ساحل تک پہنچے میں کامیاب رہا، نے میڈیا کو بتایا کہ کشتی میں 40 سے زائد افراد سوار تھے، جبکہ گنجائش 22 افراد کی تھی۔ واقعے میں کئی افراد لاپتہ بھی ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
امدادی کارکن کشتی کو کھینچ کر ساحل تک پہنچانے میں کامیاب ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیاحوں کی کشتی بغیر لائسنس کے خدمات انجام دے رہی تھی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











