اپوزیشن امریکی صدر کیساتھ مل کر مجھے گرانے کی سازش کررہی ہے: طیب اردوان

استنبول: طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اپوزشن کو مغرب سے احکامات مل رہے ہیں، اپوزیشن امریکی صدر کیساتھ مل کر مجھے گرانے کی سازش کررہی ہے۔
ترک صدر طیب اردوان کا استنبول میں آخری انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن امریکی صدر کیساتھ مل کر مجھے گرانے کی سازش کررہی ہے، ترکیہ کے عوام آج صدر بائیڈن کو بیلٹ کے ذریعے جواب دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ: اپوزیشن رہنما کا صدارتی الیکشن میں روسی مداخلت کا الزام
طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اپوزشن کو مغرب سے احکامات مل رہے ہیں، جیتنے کی صورت میں اپوزیشن مغربی ممالک کی خواہشات کے سامنے جھک جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کرد عسکریت پسندوں کیساتھ مل کر کام کر رہی ہے، علیحدگی پسند کمال داراوغلو کو دہشت گردوں کی حمایت حاصل ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











