جمعرات، 4-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/13هـ (04-12-2025م)

ایسا امن قبول نہیں، جس میں اپنا کوئی علاقہ کھونا پڑے : یوکرین کا چینی اہلکار کو جواب

18 مئی, 2023 12:22

یوکرین کے وزیر خارجہ نے چین کے ایلچی کو بتایا کہ کیف کسی ایسی امن تجویز کو قبول نہیں کرے گا جس میں اپنا کوئی علاقہ کھونا پڑے۔

چین نے عملی طور پر روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کے لیئے کوششیں تیز کردی ہیں۔ یوریشین امور کے لیے چین کے خصوصی نمائندے اور روس میں سابق سفیر لی نے چین کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی، جس میں روسی حملے کو روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے چینی رہنما شی جن پنگ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات کرنے کے تین ہفتے بعد ممکن ہوئی۔

اس حوالے سے یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے اعلیٰ چینی ایلچی کو بتایا کہ کیف روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے کسی بھی ایسی تجویز کو قبول نہیں کرے گا جس میں اپنا کوئی علاقہ کھونا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرینی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس 27 لاکھ ڈالر رشوت لینے پر عہدے سے برطرف

وزارت خارجہ کے مطابق یوکرین میں منصفانہ امن کی بحالی کا انحصار یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر ہے۔

یوکرین کے ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فرانسیسی خبر رساں ایجنسی فرانس پریس کو بتایا کہ یوکرین کی قیمت پر سمجھوتے کے ساتھ جنگ کا خاتمہ کام نہیں آئے گا۔

چینی حکومت کے مطابق لی اب ماسکو کا دورہ کریں گے اور پولینڈ، جرمنی اور فرانس بھی تنازع کے ممکنہ سیاسی حل پر بات چیت کریں گے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔