ایل سلواڈور کے فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگڈر کے باعث 12 افراد ہلاک
شائقین کی ایک بڑی تعداد نے ایل سلواڈور کے دارالحکومت میں ایک میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس کے دوران 12 افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس اور سرکاری حکام کے مطابق، ایل سلواڈور کے ایک اسٹیڈیم میں جہاں فٹ بال کے شائقین ایک مقامی ٹورنامنٹ دیکھنے کے لیے جمع ہوئے تھے، میں بھگڈر مچ گئی، جس کے نتیجے میں کچلنے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے۔
شائقین کی ایک بڑی تعداد نے وسطی امریکی ملک کے دارالحکومت سان سلواڈور میں ایف سی ایلانزا اور کلب ڈیپورٹیو ایف اے ایس کے درمیان میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں : انڈونیشیا کا 130 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد فٹ بال اسٹیڈیم کو منہدم کرنے کا فیصلہ
ایک مداح نے بتایا کہ پورے اسٹیڈیم میں صرف دو دروازے کھلے تھے، باہر کے لوگ زبردستی اندر داخل ہونا چاہتے تھے، اور وہ سب ہم پر گر پڑے۔
فیفا کے صدر نے ایک بیان میں کہا، میں متاثرین کے خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے ایل سلواڈور میں ہونے والے المناک واقعات کے بعد اپنی جانیں گنوائیں۔
ٹویٹر پر ایک بیان میں، سلواڈور فٹ بال فیڈریشن نے کہا کہ اسے کسکٹلان اسٹیڈیم میں پیش آنے والے واقعات پر گہرا افسوس ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انڈونیشیا کے شہر ملنگ میں فٹ بال میچ کے بعد بھگدڑ میں 40 سے زائد بچوں سمیت 135 افراد کی موت ہوئی تھی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











