روس نے یوکرین سے سرحد پار گھسنے والے 70 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا
یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ ہم غیر ملکی علاقوں میں کارروائیاں نہیں کرتے، روسی حملے میں 70 سے زائد حملہ آور مارے گئے۔
روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ ان کی افواج نے یوکرین سے ملک کے بیلگوروڈ علاقے میں داخل ہونے والے حملہ آوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کے دوران 70 سے زائد حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے، جو 24 گھنٹے تک روسی افواج سے لڑتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں : جاپان میں جی سیون اجلاس، امریکہ کا نئی پابندیوں کا فیصلہ، ہدف روس کی جنگی مشین ہوگی
روسی افواج نے کارروائیوں میں جیٹ طیاروں اور توپ خانے کا استعمال کیا۔ دوران کارروائی دو افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے، جبکہ چار بکتر بند گاڑیاں اور پانچ پک اپ تباہ ہوئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی فوجیوں، فضائی حملوں اور توپ خانے نے حملہ آوروں کو بھگا دیا، جو کچھ بچا تھا، اسے یوکرین کی سرزمین پر واپس دھکیل دیا گیا تھا، جہاں وہ مکمل طور پر ختم ہونے تک گولیوں کا نشانہ بنتے رہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











