نیٹو کی سب سے بڑی فضائی مشقوں کا آغاز
میونخ: نیٹو اتحادکی تاریخ میں یورپ کی سب سےبڑی فضائی مشقوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ان مشقوں کا آغاز پیر کے روز 12 جون سے ہوا اور جرمنی کی قیادت میں ائیر ڈیفنڈر 23 مشقیں تقریباً 10 دن تک جاری رہیں گی۔
مشقوں میں نیٹو کے 25 رکن اور شراکت دار ممالک کے تقریباً 220 فوجی طیارے شامل ہیں۔
ان ملکوں میں نیٹو کی رکنیت کے امیدوار جاپان اور سویڈن بھی شامل ہیں۔
برلن میں موجود امریکی سفیر ایمی گٹ مین کے مطابق مشقیں خالصتاً دفاعی لیکن ان کامقصدروس و دیگر ممالک کوپیغام دیناہے۔
امریکی سفیر نے روس کے صدر پیوٹن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے حیرانی ہوگی کہ اگر دنیا کے کسی رہنما نے یہ نہیں دیکھا کہ اس اتحاد کی روح کے لحاظ سے یہ کیا ظاہر کرتا ہے اور اس اتحاد کی طاقت کا کیا مطلب ہے۔
یورپ کی ان فضائی مشقوں میں 10 ہزار سے زیادہ لوگ حصہ لے رہے ہیں۔
ان افراد کا مقصد یہ ہے کہ بحر اوقیانوس کی سرزمین پر واقع بندرگاہوں، ائیرپورٹس اور شہروں پر حملے کی صورت میں آپسی تعاون پروان چڑھے، اس کا مقصد ڈرونز اور کروز میزائلوں سے تحفظ فراہم کرنا بھی ہے۔
نیٹو اتحادکی تاریخ میں یورپ کی سب سےبڑی ان مشقوں میں ٹیکٹیکل اور آپریشنل ٹریننگ شامل ہو گی۔
یہ پڑھیں : روس یوکرینی علاقے باخموت پر قبضہ کرنے کا جھوٹا دعویٰ کرے گا : برطانوی انٹیلیجنس
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










