بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

یوٹیوبر عادل راجہ برطانیہ میں گرفتار

14 جون, 2023 10:15

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عادل راجہ کی برطانیہ میں گرفتاری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق عادل راجا کو پاکستانی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی اور اکسانے پر گرفتار کیا گیا۔

عادل راجہ کےخلاف پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، عادل راجہ کے خلاف پاکستانی اتھارٹیز نے مختلف شکایات درج کرائی ہوئی ہیں۔

عادل راجہ کے خلاف تازہ ترین شکایت 9 مئی سے متعلق کی گئی تھی، عادل راجہ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ریاست پاکستان مخالف جذبات ابھارنے کی شکایت درج ہے۔

یوٹیوبر پر الزام ہے کہ انہوں نے فیک نیوز پھیلائی جس کے ذریعے ریاست پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی۔

لندن پولیس نے عادل راجہ کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ انہیں لندن میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں : شہباز گِل معاملے پر جھوٹا الزام : یوٹیوبر جمیل فاروقی کراچی میں گرفتار

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔