بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

یونان کشتی حادثے میں بچنے والے 12 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی:ترجمان دفتر خارجہ

17 جون, 2023 15:34

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یونان کشتی حادثے میں بچنے والے 12 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ مرنے والوں میں پاکستانیوں کی تعداد، شناخت کا اب تک پتہ نہیں چل سکا،پاکستانی سفارتخانہ شناخت ، حوالگی کیلئے یونانی انتظامیہ سے رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ یونان کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں 79 افراد ہلاک اور سینکڑوں لاپتہ ہوگئے تھے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق یونان کے پیپلوپونیز ریجن میں سمندر میں ڈوبنے والی تارکین وطن کی کشتی لیبیا سےاٹلی کی طرف جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں کم از کم 79 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 104 مسافروں کو بچالیا گیا ہے۔

یونانی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں بیشترتارکین وطن کا تعلق مصر، شام، افغانستان اور پاکستان سے ہے،حکام کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈز اور نیوی کی کشتیاں، جہاز اور ہیلی کاپٹرز ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں۔

زرائع کے مطابق کشتی میں 700 سے زائد افراد سوار تھے ، جس میں بچے اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

وزیراعظم آزادکشمیر کا یونان میں کشتی الٹنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے چودھری انوارالحق کی جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے۔

یہ پڑھیں : بحیرہ روم میں خواتین و بچوں سمیت 500 تارکینِ وطن کی کشتی پھنس گئی، ہلاکتوں کا خدشہ

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔