بدھ، 3-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

22 جون, 2023 14:46

پیرس: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی جس میں باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جب کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی پاکستان کی حکومت اور عوام کے لیےخیرسگالی کےجذبات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے اشتراک عمل مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ پڑھیں : ملکی معیشت بحالی کے لئے ایپکس کمیٹی قائم، قیادت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔