بائیڈن مودی ملاقات: وائٹ ہاؤس کے مختلف مذاہب کے لوگوں کا شدید احتجاج
واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات ہوئی ہے۔
امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر امریکن سکھ کمیونٹی، بھارتی امریکن کونسل، سکھ فار جسٹس ودیگر تنظیموں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔
مظاہرین میں بڑی تعداد امریکا میں مقیم بھارتی نژاد سکھ، مسلمان اور کرسچن کمیونٹی کی ہے،مظاہرین نے مودی گو بیک، انڈیا ان ڈینجر اور ہندوتوا کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئےکہاکہ گجرات کے قصائی کا امریکا کا سرکاری دورہ انسانی تاریخ کا شرمناک باب ہے،مودی بھارت میں سکھوں کے قتل وعام کا براہ راست ذمہ دار ہے۔
امریکن کرسچن کمیونٹی نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ منی پور میں ریاستی سرپرستی میں عیسائی اقلیت کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔
یہ پڑھیں : امریکہ ڈیفالٹ نہیں کرے گا : صدر جوبائیڈن
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










