اے ایمان والوں دنیا اور آخرت کے معاملات میں اللہ کے حکم پر عمل کرو: خطبہ حج
میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمدبن سعید نے خطبہ حج دیا جسے لاکھوں عازمین سمیت دنیا بھر میں موجود مسلمانوں نے ٹی وی پر براہ راست سنا۔
خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دنیا کی متعدد زبانوں میں براہ راست نشر کیا گیا۔
خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد کا کہنا تھا کہ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، تعریف اس ذات کی، اس کے علاوہ کوئی معبود نہیں، اللہ تعالیٰ نے تفرقہ ڈالنے سے منع کیا ہے، اللہ کی اطاعت کرو، حدود اللہ کا خیال رکھو، اللہ کی حدود کی حفاظت کا مطلب ہے کہ ہم صرف اللہ کی عبادت کریں، توحید کی دعوت تمام نبیوں میں مشترک رہی۔
خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ یوسف بن محمد کا کہنا تھا اللہ کے سوا تمام اشیا کو فنا ہوجانا ہے، اللہ کے رسول نے5 وقت نماز پڑھنے کا حکم دیا، رسول اللہ ﷺنے فرمایا کہ نماز قائم کرو اور زکوۃ ادا کرو، اللہ کی وحدانیت اور رسول اللہ ﷺ کی رسالت کی گواہی دینا اسلام ہے، اللہ کی عبادت ایسے کرو جیسے آپ اللہ کو دیکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مناسک حج کا آغاز، لاکھوں عازمین کی منیٰ آمد کا سلسلہ جاری
شیخ یوسف بن محمد کا کہنا تھا کہ حضورﷺ نے فرمایا کسی عربی کو عجمی اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں، لوگوں کی زبانیں اور رنگوں کا مختلف ہونے میں بہت نشانیاں ہیں، رسول اللہ ﷺ نے حج کے موقع پر خطبہ دیا تھا، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا کہ تمہارا خدا اور رسول ایک ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ ہر کسی پر ایک دوسرے کی عزت مقدم ہے۔
خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد کا کہنا تھا کہ قران کریم میں فرمایا گیا کہ اللہ کی نعمتوں کو یاد رکھو، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ پسند کرتا ہے تم اللہ کی عبادت کرو، اے ایمان والوں دنیا اور آخرت کے معاملات میں اللہ کے حکم پر عمل کرو۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










