منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

سعودی عرب ودیگر خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

28 جون, 2023 12:11

ریاض: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور دیگر خلیجی ریاستوں میں عید الاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے۔

مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں نماز عید ادا کردی گئی، جبکہ پاکستان میں کل عید منائی جائے گی۔

دوسری جانب حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کر رہے ہیں، قربانی کرکے سر منڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے، پھر طواف و زیارت کریں گے، صفا اور مروہ کے درمیان عام لباس میں سعی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اے ایمان والوں دنیا اور آخرت کے معاملات میں اللہ کے حکم پر عمل کرو: خطبہ حج

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے بعد لاکھوں حجاج کرام گزشتہ رات مزدلفہ پہنچے تھے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔